پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے چوہدری لطیف اکبر 19 ووٹ لیکر آزاد کشمیر کے 14 ویں سپیکر اسمبلی منتخب ہو گئے۔
پاکستان تحریک انصاف کے باغی دھڑے نے ایوان میں موجود ہونے کے باوجود ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ اپوزیشن اور پی ٹی آئی کے چوہدری مقبول نے الیکشن کا بائیکاٹ کیا۔ چوہدری لطیف اکبر کو پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے ووٹ دیے۔ نومنتخب اسپیکر آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے حلف اٹھا لیا۔ ڈپٹی اسپیکر چودہری ریاض گجر نے ان سے حلف لیا۔
ادھر آزاد کشمیر میں طویل ڈیڈ لاک کے بعد آخر کار حکمران اتحاد نے پندرہویں آئینی ترمیم کا سنگ میل عبور کر لیا، مسلم لیگ ن کی حکومت نے ماضی میں تیرویں آئینی ترمیم کے ذریعے وزرا کی تعداد کو 16تک محدود کیا تھا۔اب مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے منحرف دھڑے نے ملکر نئی آئینی ترمیم میں اس پابندی کو ختم کر دیا ہے۔ اپوزیشن بینچوں پر موجود تحریک انصاف کے اراکین نے اس عمل کا بائیکاٹ کیا جبکہ حکمران اتحاد نے یکطرفہ طور پر 40 ووٹ آئینی ترمیم کے حق میں حاصل کیے