گڑتھامہ آمد پر وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں
ہٹیاں بالا12مئی(ٹی این ایس)وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدرخان مسلم لیگ(ن)کے مرکزی راہنماء ٹھیکدار حاجی امیر خان مغل کے نواسے کی دعوت ولیمہ میں شرکت کے لیئے گڑتھامہ چناری پہنچ گئے گڑتھامہ آمد پر وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان کا پرتپاک استقبال کیا گیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی ڈھول کی تھاپ پر کارکنان رقص کرتے رہے وزیراعظم کو ایک قافلے کی شکل میں چناری سے گڑتھامہ مغل ہاوس لایا گیا جہاں پر کارکنان مسلم لیگ(ن)کی بڑی تعداد موجو د تھی وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدرخان نے وسیم اکرم مغل کو رشتہ ازواج میں منسلک ہونے پر مبارکباد دی اس موقع پر کارکنان مسلم لیگ(ن)سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)کی حکومت نے آزادکشمیر میں تعمیروترقی کا انقلاب برپا کردیا ہے ترقیاتی بجٹ کو 22ارب کرنے پر وفاقی حکومت کے شکرگزار ہیں ریاست کے اندر گڈگورنس میرٹ کی بحالی اور عام آدمی کو انصاف کی فراہمی کی جہدوجہد جاری رکھیں گے موجودہ حکومت مدت پوری کرے گی کارکنان پارلیمانی پارٹی ایک پلیٹ فام پر متحد ہیں ریاست کی خوشحالی اورباوقار حکومت کے لیئے جہدوجہد جاری رکھیں گے حلقہ نمبر پانچ کے لوگوں نے ہمیشہ عزت سے نوازا آج میرے حلقہ کے لوگوں کا سرفخر سے بلند ہے حلقہ مسائل مجھ سے بہتر کون جانتا ہے انشاء اللہ پانچ سالہ دور میں جہلم ویلی کو ماڈل ضلع بنائیں گے کارکنان اتحاد واتفاق رکھیں بلدیاتی الیکشن کے زریعے اختیارات نچلی سطح پر منتقل کریں گے اس موقع پرفرزندوزیراعظم راجہ عثمان فاروق حیدرخان ایڈووکیٹ، ڈپٹی کمشنر راجہ عمران شاہین،ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل فریدخان،مرکزی ممبرمجلس عاملہ مسلم لیگ(ن)مرزاآصف مغل،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ قاضی شمیم اعوان،سیدعجائب ہمدانی،راجہ نثار،سیداسلم کاظمی،صاحبزداہ عمران پزیر،آفتاب خان،تصویر نقی،طیب ہمدانی،ڈاکٹرمنیر ،عدنان فاطمی،اسرارہمدانی،زاہد ہمدانی،ڈاکٹر خرم پاشا،خضرکاظمی سمیت دیگر کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی آخر میں وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدرخان کی گڑتھامہ آمد پر ٹھیکدار حاجی امیرخان مغل،محمدنصیر چغتائی نے شکریہ ادا کیا ۔