محترمہ بے نظیربھٹوشہیدمیڈیکل کالج کاپہلاکانووکیشن 15 مئی کوہلٹن ہال میں منعقد ہوگا

 
0
398

میرپور12مئی(ٹی این ایس)محترمہ بے نظیربھٹوشہیدمیڈیکل کالج کاپہلاکانووکیشن 15 مئی بروز منگل دن 10 بجے کشمیرہلٹن ہال میں منعقد ہوگا۔ صدرآزادجموں وکشمیرسردارمحمدمسعود خان ایم بی بی ایس ڈاکٹرصاحبان میں میڈل اور ڈگریاں تقسیم کریں گے۔ کانووکیشن میں وزراء حکومت، ممبران اسمبلی، بیوروکریٹس ، ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کرنے والے طلباء وطالبات ، ان کے والدین اور سول سوسائٹی کومدعوکیاگیاہے ۔