ساہیوال ، پولیس نے دو میڈیکل سٹوروں کی سیل توڑ کر کاروبار شروع کر نے والے منظور اور طاہر علی کو گرفتار کر لیا

 
0
366

ساہیوال12مئی(ٹی این ایس) پولیس یوسف والہ نے چک 53/5.Lمیں سیل دو میڈیکل سٹوروں کی سیل توڑ کر کاروبار شروع کر نے والے میڈیکل سٹوروں کے مالکان منظور اور طاہر علی کو گرفتار کر لیا۔ہیلتھ کئیر اتھارٹی پنجاب نے اشرف میڈیکل سٹور اور طاہر میڈیکل سٹور کو 3مئی کو قواعد و ظوابط کی خلاف ورزی پر سیل کر دیا تھا لیکن ملزمان نے سیل توڑ کر کاروبار شروع کر دیا ۔پولیس نے دو مقدمات 186,188 ت پ درج کر کے دونوں ملزموں کو گرفتار کر لیا اور دونوں میڈیکل سٹور دوبارہ سیل کر دئے گئے۔