لاہور (ٹی این ایس) محکمہ انسداد دہشتگردی پنجاب کی اہم کامیابی

 
0
5

لاہور (ٹی این ایس) محکمہ انسداد دہشتگردی پنجاب کی اہم کامیابی

لاہور سے خودکش حملہ آور گرفتار، لاہور شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا

برکی روڈ کے قریب مقابلے کے بعد ایک خودکش حملہ آور کو گرفتار کر کے بڑا دہشتگرد حملہ ناکام بنا دیا گیا، ترجمان سی ٹی ڈی

گرفتار دہشتگرد حافظ شمس کا تعلق بلوچستان سے ہے اور وہ کالعدم فتنہ الخوارج سے وابستہ ہے، جبکہ اس کا ساتھی زخمی حالت میں فرار ہوگیا، ترجمان سی ٹی ڈی

خودکش بمبار سے خودکش جیکٹ، دھماکہ خیز مواد اور دیگر آلات برآمد، ترجمان سی ٹی ڈی

انٹیلیجنس رپورٹس کے مطابق دہشتگرد شہر میں بڑے حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، ترجمان سی ٹی ڈی