ہری پور (ٹی این ایس) ڈی پی او ہری پور فرحان خان کا آغوش الخدمت فاؤنڈیشن سکول کا دورہ ،انتظامیہ،بچوں سے ملاقات اورافطاری کی۔
ڈی پی او ہر ی پور فرحان خان نے آغوش الخدمت فاؤنڈیشن سکول کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور جمیل الرحمان بھی ہمراہ تھے ۔ آغوش الخدمت فاؤنڈیشن انتظامیہ نے سکول ،مدرسہ اور رہائش پزیر یتیم بچوں کی نصابی اور دیگر سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کیا ۔
ہری پور ( کرائم رپورٹر ) ڈی پی او ہری پور نے بچوں کے ساتھ ملاقات کی اور ان کے ساتھ گل مل گئے ۔ بعد ازاں افسران نے بچوں کے ساتھ افطاری بھی کی ۔ اس موقع پر ڈی پی او ہری پور نے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ یہ بچے ہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں ۔ یتیم کی کفالت، ان کی زندگیاں سنوارنا ان کے سر پر ہاتھ رکھنا، ان کے ساتھ اچھا سلوک کرنا یہ ہمارے نبی ﷺ کی سنت بھی ہے۔ الحمدللہ مجھے خوشی ہے کہ میں نے آج روزہ ان ننھے منے پھول جیسے بچوں کے ساتھ افطار کیا۔ آغوش الخدمت فاؤنڈیشن کی انتظامیہ خراج تحسین کی مستحق ہے ۔یہ بچے ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں ۔سول سوسائٹی کو ان بچوں کو معاشرے میں بہترمقام حاصل کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔