الیکشن کمیشن کا اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کے بعد سینیٹ، ارکان قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کی45 ارکان کی رکنیت کی بحالی کا نوٹیفکیشن

 
0
290

اسلام آباد جنوری 22 (ٹی این ایس): الیکشن کمیشن نے سینیٹ، ارکان قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے 45 ارکان کی رکنیت کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ بدھ کو الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق سینیٹر نجمہ حمید، ارکان قومی اسمبلی علی خان جدون، محمد اقبال خان، عامر محمود کیانی، عامر طلال خان، خورشید احمد جونیجو، فرخ خان، پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے ارکان چوہدری خوش اختر سبحانی، رانا محمد افضل، قیصر اقبال، تیمور علی لالی، نذیر احمدخان، ملک غلام قاسم ہنجرا، محمد عون حمید، سردار محمد اویس دریشک، رابعہ احمد بٹ، غضنفرعلی خان، محمد عامر نواز خان، سردار دوست محمد مزاری، طاہیہ نو، رشیدہ خانم، سبین گل خان، بسیمہ چوہدری، صوبہ خیبر پختونخوا کی اسمبلی کے ارکان مصور خان، ملک شوکت علی، اجمل خان، نگہت یاسمین اورکزئی، محمد عاطف، جمشید خان، اراب جہاندادخان، شاہ داد خان، شیر اعظم خان، انور زیب خان، سندھ اسمبلی کے ارکان حزب اللہ بوگیو، محمد سلیم، کریم بخش گوندل، سعیدغنی، محمدعلی، شہزاد قریشی، لیاقت علی خان، شاہانہ اشعر، ڈاکٹر لال چند، بلوچستان اسمبلی کے ارکان ملک سکندر علی ، ثناء اللہ بلوچ، زینت شاہوانی ایڈووکیٹ اور شام لال کی رکنیت بحال کر دی گئی ہے۔
ان ارکان کی اثاثوں کی تفصیلات 31 دسمبر سے قبل جمع نہ کرانے کی بناء پر 16 جنوری 2020ء کو رکنیت معطل کی گئی تھی۔ الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان ارکان نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرا دی ہیں اس لئے ان کی رکنیت بحال کر دی گئی ہے۔