پنجاب حکومت سے آٹے اور گندم کی قیمتوں میں اضافے پر جواب طلب

 
0
241

لاہور جنوری 22 (ٹی این ایس): لاہور ہائی کورٹ نے وفاق اور پنجاب حکومت سے آٹے اور گندم کی قیمتوں میں اضافے پر جواب طلب کرلیا لاہور ہائیکورٹ میں آٹے اور گندم کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری فوڈ پنجاب کو ذاتی حیثیت میں عدالت طلب کرلیا گیا. عدالت نے دوران سماعت کہا کہ آٹے اور گندم کا بحران کیسے پیدا ہوا؟ اور کس نے پیدا کیا؟ ہمیں آگاہ کیا جائے درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ حکومت نے چار لاکھ میٹرک ٹن گندم ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دی ہے.
دوسری جانب چکی اونرز ایسوسی ایشن نے لاہور میں چکیاں بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے آٹا چکی اونرز ایسوسی ایشن کے حکام کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات ہونے کے باوجود چھاپے مارے گئے. حکام آٹا چکی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے اقدام پر غیر معینہ مدت کے لیے چکیاں بند کر رہے ہیں دوسری جانب فیصل آباد میں آٹے کی فروخت کے لیے سیلز پوائنٹس بڑھا دیئے گئے ہیں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں آٹے کے تھیلوں کی سپلائی 14 ہزار سے بڑھا کر 21 ہزار کر دی گئی ہے فوڈ کنٹرولر کا کہنا ہے کہ آٹا چکیوں کو بھی سرکاری گندم کا کوٹہ بحال کر دیا گیا ہے، چکیوں سے عوام کو آٹا 45 روپے فی کلو ملے گا.یاد رہے کہ چند روز سے ملک بھر میں آٹے کا بحران ہے اور کراچی، حیدر آباد، لاہور، کوئٹہ اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں آٹے کی قیمت 70 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے.لاہور ہائیکورٹ میں آٹے اور گندم کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری فوڈ پنجاب کو ذاتی حیثیت میں عدالت طلب کرلیا گیا.
عدالت نے دوران سماعت کہا کہ آٹے اور گندم کا بحران کیسے پیدا ہوا؟ اور کس نے پیدا کیا؟ ہمیں آگاہ کیا جائے درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ حکومت نے چار لاکھ میٹرک ٹن گندم ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دی ہے.