صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے نیب چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی ملاقات

 
0
151

اسلام آباد 28 مئی 2021 (ٹی این ایس): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے نیب چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی ملاقات، چیئرمین نیب نے نیب رپورٹ برائے سال 2020ء صدر مملکت کو پیش کی صدر مملکت کی سال 2020ء میں 323 ارب روپے کی ریکوری پر نیب کی تعریف صدرمملکت نے بدعنوان عناصر کے خلاف کاروائی کرنے پر نیب کے کردار کو سراہا بدعنوانی کے خاتمے ، شفاف گورننس اور احتساب کے فروغ کیلئے مزید موثر اقدامات کی ضرورت ہے، صدر مملکت کا کہنا تھا کہ بدعنوانی قوم کو ایک بہت بڑا چیلنج درپیش ہے۔ بدعنوانی کی حوصلہ شکنی معاشرے کے تمام طبقات کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ معاشرے کےتمام طبقات ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے حکومت کی کوششوں کی حمایت کریں، بدعنوانی سے پاک پاکستان کے وژن کی تکمیل کے لئے احتساب سب کیلئے یقینی بنانے کی ضرورت ہے، نیب کوسال 2020ء میں 24،706 شکایات موصول ہوئی ، رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال کی شکایات سمیت کل 30،405 شکایات نمٹا ئی گئیں، 878 شکایات کی توثیق پر کارروائی ، 369 انکوائریز کی گئی، گذشتہ سال احتساب عدالتوں کے سامنے 136 ریفرنسز دائر کیے، سال 2020 کے دوران استغاثہ کی کامیابی کا مجموعی تناسب 66 فیصد رہا، صدر مملکت نے معاشرے سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے نیب کو اپنی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی، نیب نے کارکردگی کی سالانہ رپورٹ نیب آرڈیننس ، 1999 کے تحت صدر مملکت کو پیش کی۔