بلیو ایریا میں شہری کواغواء کرکے زیرِ چوب زخمی حالت میں پھینک دیا گیا

 
0
638

اسلام آباد، اپریل 10(ٹی این ایس): دارالحکومت کے بلیو ایریا میں ایک شہری کو مبینہ طور پر اغواء کیا گیا اور بعد ازاں تشدد کرکے پھینک   دیا گیا۔

ٹی این ایس کے نمائندے کے مطابق   راشد نامی مذکورہ شہری اپنے بچوں کا بے فام بنوانے بلیو ایریا میں نادرا کے دفتر آیا تھا اسی اثناء میں تین گاڑیوں پر آئے افراد نے اسے اغواء کر کے تشدد کیا اور بلیو ایریا میں پھینک دیا۔

پولیس نے متاثرہ شخص راشد کو پمز منتقل کر دیا۔

پولیس سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کے باوجود اغواء کا روں کا تاحال سراغ حاصل نہیں کر سکی۔