سالانہ کتب میلہ کے چوتھے اور آخری روز عوام کی بڑی تعداد میں شرکت، کتب بینی ایک بہترین مشغلہ ہے، میلہ کے انعقاد کی عوام کی طرف سے پذیرائی

 
0
1205

اسلام آباد، اپریل 09 (ٹی این ایس): وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پاک چائنا فرینڈشپ سینٹر میں 6 پاریل کو شروع ہوا سالانہ کتب میلہ کے چوتھے اور آخری روز عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اپنی نوعیت کے اس نویں کتب میلہ کا اہتمام قومی تاریخ و ادبی ورثہ اور نیشنل بک فاؤنڈیشن نے کیا تھا جسکا مقصد کتابوں سے ربط برقرار رکھنے اور شہریوں کو کتابوں کی اہمیت سے روشناس کروانا تھا۔ میلے میں تمام موضوعات پر لکھی گئی کتب رکھی گئی تھی جس میں جڑواں شہروں اور گردونواح کے علاقوں کے لوگوں نے زبردست دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔

شہریوں نے ٹی این ایس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کتب بینی ایک بہترین مشغلہ ہے حکومت نے موقع فراہم کیا تو عوام کی بڑی تعداد نے کتب میلے میں شرکت کی۔

انسان اور کتاب کا رشتہ صدیوں پر محیط ہے تاہم زمانے کی جدت خصوصا مواصلاتی ٹیکنالوجی نے بنی نوع انسان کو کتابوں سے دور کر دیا ہے ایسے میں قومی تاریخ و ادبی ورثہ اور نیشنل بک فاؤنڈیشن کی یہ کاؤش دور رس اثرات کی سراہے جانے کے قابل سمجھی جاتی ہے۔