وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے )انتظامیہ کی جانب سے انسداد تجاوزات مہم کے دوران شہر کے مختلف مقامات پر آپریشن کرتے ہوئے بھینسوں کے 12 باڑے،3کمرے،4جھونپڑیاں،3بیت الخلائ سمیت متعدد غیرقانونی تعمیرات وتجاوزات کو مسمار کردیا گیا

 
0
187

اسلام آباد 29 جنوری 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے )انتظامیہ کی جانب سے انسداد تجاوزات مہم کے دوران شہر کے مختلف مقامات پر آپریشن کرتے ہوئے بھینسوں کے 12 باڑے،3کمرے،4جھونپڑیاں،3بیت الخلائ سمیت متعدد غیرقانونی تعمیرات وتجاوزات کو مسمار کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) کی جانب سے شہر اقتدار میں بڑے پیمانے پر غیرقانونی تعمیرات ور تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہیں۔اسی ضمن میں گزشتہ روزسی ڈی اے کے شعبہ انفورسمنٹ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے سرکاری زمین پر غیر قانونی طور پر قائم کردہ متعدد غیر قانونی ڈھانچے اور تعمیرات کو مسمارکردیاہے۔ انسداد تجاوزات مہم کے دوران شعبہ انفورسمنٹ کو ضلعی انتظامیہ، اسلام آباد پولیس اور دیگر متعلقہ شعبہ خات ادارے بھی مزکورہ آپریشن میں شریک ہیں۔جمعہ کے روز کئے گئے آپریشنز کے دوران شعبہ انفورسمنٹ نے قائداعظم یونیورسٹی کے قریب موجود گاؤں نارل میں غیر قانونی طور پر تعمیر کردہ ایک مکان، ایک باؤنڈری وال، بھینسوں کے 3 شیڈ کو مسمار کردیاگیا۔تجاوزات غیرقانونی تعمیرات کے خلاف ایک اور کارروائی کے دوران موضع جبہ تیلی میں سرکاری اراضی پر غیرقانونی تعمیرشدہ ایک مکان،ایک مکان کاڈھانچے مسمار کیاگیاہے۔جبکہ سیکٹر ایچ نائن میں میں دوران آپریشن02 کمرے،بھینسوں کے9 باڑے،04 جھونپڑیوں اور 03بیت الخلائ کو مسمار کیاگیا ہے۔واضح رہے کہ تجاوزات وغیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن آئندہ بھی مسلسل جاری رہے گا۔