عمران خان کا پرویز مشرف کے انتقال پر اظہارِ افسوس

 
0
144

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے تعزیتی بیان میں عمران خان نے کہا کہ جنرل (ر) پرویز مشرف کی رحلت کے موقع پر میری دعائیں اور ہمدردیاں ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ اللّٰہ کریم انہیں اس صدمے کا بار اٹھانے کی سکت اور قوت عطا فرمائیں۔

واضح رہے کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف طویل عرصے علیل رہنے کے بعد 79 برس کی عمر میں گزشتہ روز دبئی میں انتقال کر گئے تھے۔

جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف طویل عرصے سے دبئی کے امریکن اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔