اپوزیشن کی ’’آؤ آپس میں سیاست کریں‘‘ کی نئی قسط میں پی پی پی اور ن لیگ نے ایک بار پھر مولانا کے ساتھ ہاتھ کردیا، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

 
0
332

اسلام آباد اگست 19 (ٹی این ایس): وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی ’’آؤ آپس میں سیاست کریں‘‘ کی نئی قسط میں پی پی پی اور ن لیگ نے ایک بار پھر مولانا کے ساتھ ہاتھ کردیا،مولانا صاحب کھوٹے سکے ہیں وہ چلنے والے نہیں،ان کو چھوڑیں اور مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کریں۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے اے پی سی شہباز شریف کے کمر درد اور بلاول کے تنظیمی دورے کی نذر ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے سے سچ نہ بولنے والے قوم کے ساتھ کیسے سچ بول سکتے ہیں ۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حضرت مولانا کا ایجنڈا اور جبکہ پیسہ بچاؤ پارٹیوں کا ایجنڈا کچھ اور ہے۔