وزیرتعلیم شفقت محمود نے یکم فروری سے پرائمری اسکول اوریونیورسٹیاں کھولنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا

 
0
190

اسلام آباد 30 جنوری 2021 (ٹی این ایس): وزیرتعلیم شفقت محمود نے یکم فروری سے پرائمری اسکول اوریونیورسٹیاں کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کورونا کی وجہ سےتعلیم کا کافی نقصان ہوا ہے۔

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یکم فروری سے پرائمری اسکول اوریونیورسٹیاں کھل جائیں گی، کورونا کی وجہ سےتعلیم کا کافی نقصان ہواہے۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرپشن ہمیشہ سےچلتی رہی ہے، اب پاکستان میں ایساوزیراعظم ہےجس پرکوئی انگلی نہیں اٹھاسکتا ، احتساب ہوناباقی ہے جنہوں نے چوری کی ان سےحساب ہوگا۔

وفاقی وزیرتعلیم نے مزید کہا کہ سندھ ہماراصوبہ ہےہم سندھ سے پیار کرتے ہیں، سکھرکے دورے کا مقصد ورثے کا جائزہ لینا ہے۔

یاد رہے وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے ٹھٹھہ میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ تمام صوبوں کےوزرایکم فروری سےتعلیمی ادارے کھولنے پر متفق ہیں، تمام تعلیمی ادارے یکم فروری کو کھل جائیں گے، ہم نے امتحانات اورتعلیمی سال کوبھی آگے بڑھا دیا ہے۔