وفاقی حکومت کا پنشنرز کی ہر چھ ماہ میں نادرا سے بایو میٹرک تصدیق کرانے کا فیصلہ

 
0
221

اسلام آباد 01 فروری 2021 (ٹی این ایس): وفاقی حکومت نے پنشنرز کی ہر چھ ماہ میں نادرا سے بایو میٹرک تصدیق کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزرات خزانہ نے فیڈرل ٹریژری قواعد میں تبدیلی کردی جس کے تحت اب پینشنرز کو رقم کے حصول کے لیے سال میں دو بار بائیو میٹرک تصدیق سے گزرنا پڑے گا۔

دستاویز کے مطابق ہر سال مارچ اور اکتوبر میں پینشنرز نادرا سسٹم پر بائیو میٹرک تصدیق فراہم کرنے کے پابند ہونگے، اگر کوئی پینشنر بیمار یا چلنے پھرنے کے قابل نہ ہو تو اسے اپنے دستخط سے سرٹیفکیٹ فراہم کرنا ہوگا اور سرٹیفکیٹ کے ساتھ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی فراہم کرنا ہوگی۔

دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ پینشن دینے والا افسر بائیو میٹرک تصدیق یا پینشنر کے زندہ ہونے کے ثبوت پر پینشن جاری کرنے کا مجاز ہوگا، چھ ماہ تک ڈرائنگ پینشن سرٹیفکیٹ یا بائیو میٹرک تصدیق فراہم نہ کرنے والے پینشنرز کا اکاؤنٹ غیر فعال کردیا جائے گا۔