ایل او سی پر بھارتی فائرنگ اور مقبوضہ کشمیرمیں مظلوم کشمیری عوام پر وحشیانہ تشددقابل مذت ہیں، سردارمختیارخان عباسی

 
0
278

مظفرآباد جولائی24(ٹی این ایس )ممبرکشمیرکونسل سردارمختیارخان عباسی نے کہاہے کہ بھارت کی جانب سے ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ اور مقبوضہ کشمیرمیں قابض افواج کے مظلوم کشمیری عوام پر وحشیانہ تشددقابل مذت ہیں۔ اقوام عالم کو بھارت کی ریاستی دہشتگردی کا فوری نوٹس لینا ہوگا۔اپنے ایک جاری کردہ بیان میں سردارمختیار عباسی نے کہاکہ کشمیری عوام اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں جو ان کا بنیادی پیدائشی حق ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت جنوبی ایشیاء کا امن تباہ کرنے پر تلاہواہے۔لائن آف کنٹرول پر آئے روز بلااشتعال فائرنگ بھارت کے جارحانہ عزائم کا واضح ثبوت ہیں۔ اقوام عالم کو بے حسی چھوڑ کر مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے ذمہ دارانہ کرداراداکرنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ اگر عالمی برادری نے بھارت کو کنٹرول لائن پر فائرنگ سے نہ روکا تو یہ چنگاری پورے ایشیاء میں بڑی تباہی کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے۔