چہلہ بانڈی اپر میرا عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے،اہل محلہ کا حکام بالا سے فی الفورنوٹس لینے کا مطالبہ

 
0
284

مظفرآباد جولائی24(ٹی این ایس )چہلہ بانڈی اپر میرا عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے،بیرسٹر افتخار گیلانی نے کئی بار وعدہ کیا مگر پانی اور سیوریج لائن نہ دے سکے،پانچ ہزار فٹ بلندی سے محلے میں چشمے کا پانی آرہا ہے،بارشوں کے وجہ سے کئی ہفتے پانی بند رہتا ہے،سینکڑوں درخواستیں دینے کے باوجود حکومت اور پبلک ہیلتھ کو ٹس سے مس نہیں،اہل محلہ نے فی الفوروزیراعظم اور چیف سیکرٹری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق چہلہ بانڈی اپرمیراپانی کی بوند بوند کو ترس گئے،کئی ہفتوں سے بند پانی،پانچ ہزار فٹ دور سے چشمے کا پانی لایا جارہاتھا طوفانی بارشوں کے باعث پائپ ٹوٹ پھوٹ کا شکار،عوام علاقہ کھانے پینے کیلئے پانی تین کلومیٹر دور سے اپنی مددآپ کے تحت پانی لانے پر مجبور،اس موقع پراپر میرا کے رہائشی راجہ محمد عاشق حسین نے کہا کہ کئی دنوں سے پانی بند ہے،بیرسٹر افتخار گیلانی کو اس محلے سے دو دفعہ بھاری اکثریت سے ووٹ ملے اور وزیر تعلیم نے پینے کے صاف پانی اور سیوریج اور روڈ کا وعدہ کیا تھا مگر ایک سال ہو گیا موصوف نے کوئی وعدہ پورا نہیں کیا ،آج دور دور سے پانی لانے پر مجبور ہیں وزیراعظم آزادکشمیر فی الفور محکمہ پبلک ہیلتھ سے نوٹس لیں تاکہ ہمارے محلے میں کنکشن دیئے جائیں اوربلدیہ حدود میں رہنے کے باوجود سہولیات نہیں مل رہی اعلیٰ حکام نے نوٹس نہ لیا تو چہلہ بانڈی سے سڑک بند کر کے احتجاج کریں گے ۔