چیف جسٹس ثاقب نثار کا جی سیون کچی بستی کا دورہ 

 
0
770

سیاستدانوں کو میرے نوٹس لینے پر خیال آیا تو اچھی بات ہے،کچی بستیوں میں دورے کا مقصد بنیادی حقوق کی فراہمی ہے، چیف جسٹس 
اسلام آباد جولائی 14(ٹی این ایس) چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کو میرے نوٹس لینے پر خیال آیا تو اچھی بات ہے، کچی بستیوں میں دورے کا مقصد بنیادی حقوق کی فراہمی ہے، کچی آبادیوں کے مسائل منتخب لوگوں نے ہی حل کرنے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو چیف جسٹس ثاقب نثار نے جی سیون کچی بستی کا دورہ کیا، کچی بستی کے مکینوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کچی آبادیوں کے مسائل منتخب لوگوں نے ہی حل کرنے ہیں، سیاستدانوں کو میرے نوٹس لینے پر خیال آیا تو اچھی بات ہے، دیکھنا ہے کہ کچی آبادی والوں کو ان کے حقوق مل رہے ہیں یا نہیں؟کچی بستیوں میں دورے کا مقصد بنیادی حقوق کی فراہمی ہے۔ چیف جسٹس نے سیکٹر ایف سیون کی فراش کالونی کا دورہ کیا۔