بلاول بھٹو کے دورہ لیاری کے دوران ہونے والی شرپسندی کا وزیر اطلاعات نے دفاع کرکے پیپلز پارٹی سے اپنی مخاصمت ظاہر کردی،سیدنیئرحسین بخاری

 
0
521

اسلام آباد،جولائی 02 (ٹی این ایس):پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے وزیر اعلیٰ اپنے وزیر اطلاعات کو برطرف کرکے اس کے بیان کی وضاحت کریں۔ نیر بخاری نے کہا چیئرمین پیپلز پارٹی کے دورہ لیاری کے دوران ہونے والی شرپسندی کا وزیر اطلاعات نے دفاع کرکے پیپلز پارٹی سے اپنی مخاصمت ظاہر کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے رہنما فیصل واڈوو نے شرپسندوں کو شاباش دی۔نیر بخاری نے کہا نگران حکومت کے ترجمان کا بیان حکومت کی غیرجانبداری کو بے نقاب کر رہا ہے۔ نیر بخاری نے کہا۔نیر بخاری نے کہا وزیر اطلاعات متنازعہ بن چکے وزیر اعلیٰ سندھ اپنے وزیراطلاعات کو فوری طور پر برطرف کریں۔