آصف علی زر داری نے نوازشریف سے خفیہ ملاقات کی تردید کر دی 

 
0
366

طاقت کی سیاست کے ذریعے اقتدار میں آنے کے بجائے وہ اپوزیشن میں بیٹھنے کو ترجیح دیں گے ٗاپنی زندگی میں بلاول کو وزیر اعظم بنتا دیکھنا چاہتا ہوں ٗانتخابات کے بعد بھی ملک میں سیاسی استحکام کا امکان نظر نہیں آرہا ،انٹرویو 
اسلام آباد ،جولائی 02 (ٹی این ایس):پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین ٗسابق صدر آصف علی زرداری نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے خفیہ ملاقات کی تردید کر تے ہوئے کہاہے کہ طاقت کی سیاست کے ذریعے اقتدار میں آنے کے بجائے وہ اپوزیشن میں بیٹھنے کو ترجیح دیں گے ٗاپنی زندگی میں بلاول کو وزیر اعظم بنتا دیکھنا چاہتا ہوں ٗانتخابات کے بعد بھی ملک میں سیاسی استحکام کا امکان نظر نہیں آرہا۔ایک انٹرویو میں آصف زرداری نے کہا کہ طاقت کی سیاست کے ذریعے اقتدار میں آنے کے بجائے وہ اپوزیشن میں بیٹھنے کو ترجیح دیں گے۔سابق صدر نے کہا کہ وہ اپنی زندگی میں بلاول کو وزیراعظم بنتا دیکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کی مبارک باد دینے پر شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں انتخابات کے بعد بھی ملک میں سیاسی استحکام کا امکان نظر نہیں آرہا۔