الیکشن میں خفیہ ہاتھ کی مداخلت افسوسناک ہے،جلسہ سے خطاب
اسلام آباد ،جولائی 02 (ٹی این ایس):پاکستان لیگ(ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو ملک میں خانہ جنگی ہوگی ۔شکر گڑھ میں جلسے سے خطاب میں دانیال عزیز نے کہا کہ الیکشن میں خفیہ ہاتھ کی مداخلت افسوسناک ہے ۔انہوں نے کہاکہ عوام ایسے تماشے برداشت کرنے کو تیار نہیں ہیں، عمران خان نے جھوٹ کے بل پر ملک کو نقصان پہنچایا۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان جیسا جھوٹا آدمی کیسے نیا پاکستان بنائے گا؟خان صاحب سند یافتہ چور ہیں،ان کے ارد گرد جہانگیر ترین اور علیم خان کی صورت میں چوروں کا ٹولہ ہے۔