اثاثے جمع نہ کروانے والوں کو کام کرنے سے روک دیا جائیگا:سیکرٹری الیکشن کمیشن

 
0
354

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امیدواروں کو نا اہل کیا جا سکتا ہے ٗگفتگو
اسلام آباد ،جولائی 02 (ٹی این ایس):سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اثاثے جمع نہ کروانے والوں کو کام کرنے سے روک دیا جائیگا ،انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امیدواروں کو نا اہل کیا جا سکتا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امیدوار نااہل کئے جا سکتے ہیں۔ تین کروڑ بیلٹ پیپرز کی چھپائی پرنٹنگ پریس میں ہوگی ۔اتوار سے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل شروع ہوگیا ہے ۔ کوشش ہوگی کے بیلٹ پیپرز پولنگ سٹیشنز میں مقرر ہ وقت پر پہنچ جائیں ۔ان کا کہنا تھا کہ نصف بیلٹ پیپرز کی چھپائی کراچی میں ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ اثاثے جمع نہ کروانے والوں کو کام سے ر وک دیا جائے گا ، خلاف ضابطہ لگائے گئے پوسٹر زاور بینرزاتارے جارہے ہیں۔