وزیراعظم اور آرمی چیف کےدرمیان ملاقات،سکیورٹی صورتحال اورفاٹاریفامزسےمتعلق تبادلہ خیال

 
0
365

 

اسلام آباد ستمبر8(ٹی این ائس): وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی ہے، جس میں ملک کی داخلی و خارجی صورتحال اور فاٹا ریفامزسے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی۔ یہ ملاقات وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت فاٹا ریفارمز پرعملدرآمد اجلاس کے موقع پرہوئی۔ ملاقات میں ملک کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجز اور فاٹا ریفارمز سے متعلق بات چیت کی گئی۔

واضح رہے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت فاٹا ریفارمز پرعملدرآمد کی قومی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا۔جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، گورنر خیبرپختونخوا ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک ، فاقی وزیرسیفران عبدالقادر بلوچ، وزیرقانون زاہدحامد، ڈپٹی چیرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیزاورعسکری وسول حکام کی بھی شرکت کی۔ اجلاس میں فاٹا ریفارمز پیکیج پر عمل درآمد کےلیے کئی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیاگیا۔ وفاقی کابینہ نے 2 مارچ 2017 کو فاٹا ریفامرز پیکیج کی منظوری دی تھی۔اس موقعہ پرکمیٹی نے بتایا کہ فاٹا ریفارمزپر پارلیمنٹ اورقبائلی علاقوں کےعوام نے مثبت رائےکا اظہارکیا ہے