ورلڈ الیون کیخلاف میچ میں آملہ میرا ہدف ہونگے ،حسن علی

 
0
386

لاہور ستمبر 8 (ٹی این ایس)قومی فاسٹ باؤلر حسن علی ورلڈ الیون کیخلاف میچز کھیلنے کیلئے بیتاب ہیں ۔ نوجوان باؤلر نے جنوبی افریقہ کے بلے باز ہاشم آملہ کی وکٹ لینے کو ہدف بنا لیا ہے ۔ ورلڈ الیون کیخلاف سیریز کا انتظار صرف شائقین کو نہیں کھلاڑی بھی بے قرار ہیں ۔

قومی فاسٹ باؤلر حسن علی پاکستانی میدانوں میں انٹرنیشنل پلیئرز کیخلاف کھیلنے کو بیتاب ہیں ۔ حسن علی بڑے ایونٹ میں اچھی باؤلنگ کیلئے پرعزم ہیں ۔ کھلاڑی نے جنوبی افریقہ کے مایہ ناز بلے باز ہاشم آملہ کی وکٹ کو ہدف بنا لیا ۔ حسن علی کا کہنا تھا کہ ورلڈ الیون کی کامیاب میزبانی کے بعد دیگر انٹرنیشنل ٹیمیں بھی پاکستان ضرور آئیں گی ۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے جب میں نے پروفیشنل کرکٹ کا آغاز کیا تو پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ نہیں ہو رہی تھی، اس لیئے اپنی سرزمین پر پہلا انٹرنیشنل میچ کھیلنے کیلیے بہت پرجوش ہوں اور اپنے شائقین کے سامنے پرفارم کرنے کیلیے بیتابی سے انتظار کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلیے پی سی بی، آئی سی سی کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ امید ہے کہ جلد ہی عالمی کرکٹ کی سرگرمیاں مکمل طور پر بحال ہو جائیں گی۔پیسر نے کہا کہ توقعات کے بوجھ تلے دبنے کی بجائے ہوم کراؤڈ کو اپنی طاقت کے طورپراستعمال کریں گے۔ بیٹنگ کی طرح بولنگ میں بھی پارٹنرشپ ہوتی ہے، کیمپ میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پر کام ہو رہا ہے تاہم فٹنس کو بنیادی اہمیت حاصل ہے۔