وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی ہدایت پر(کل) اتوار کوسرکاری طور پر ایک روزہ سوگ کا اعلان کر دیا گیا

 
0
447

اسلام آباد جولائی 14(ٹی این ایس) وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی ہدایت پر (کل) اتوارکو سرکاری طور پر ایک روزہ سوگ کا اعلان کر دیا گیا ۔یوم سوگ کا اعلان بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کے شہدا کو خراج عقیدت اور غم زدہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی و یکجہتی کے سلسلے میں کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم آفس کی جانب سے وزارت داخلہ کو باقاعدہ نوٹیفیکئشن جاری کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔