چیف جسٹس کا پولی کلینک ہسپتال کا دورہ، ہسپتال کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات

 
0
350

اسلام آبادجولائی 14(ٹی این ایس) چیف جسٹس ثاقب نثار نے پولی کلینک ہسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں اور لواحقین کی شکایات سنیں، چیف جسٹس نے ہسپتال کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو چیف جسٹس ثاقب نثار نے پولیس کلینک کا دورہ کیا، چیف جسٹس نے مریضوں سے ملاقات کی اور طبی سہولیات سے متعلق استفسار کیا۔ چیف جسٹس نے پولیس کلینک ہسپتال کی فارمیسی میں ادویات کا معائنہ بھی کیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کے ہمراہ جسٹس اعجاز الاحسن بھی تھے، اسکے علاوہ چیف جسٹس نے ہسپتال کی عمارت کا معائنہ کیا، ہسپتال کے سینئر ڈاکٹرز نے پولیس کلینک ہسپتال کے حوالے سے چیف جسٹس ثاقب نثار کو بریفنگ بھی دی، چیف جسٹس نے ہسپتال میں موجود مریضوں اور لواحقین کی شکایات بھی سنیں۔ چیف جسٹس نے ہسپتال کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔