واہ کینٹ میں پی ٹی آئی کے جلسہ کی تیاری میں کینٹ بورڈ کا عملہ باقاعدہ طور پر مصروف عمل

 
0
703

وائس چیئرمین  کینٹ بورڈ واہ کینٹ اور کونسلر خود انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں

واہ کینٹ، جولائی 14 (ٹی این ایس): واہ کینٹ میں  آج   پی ٹی آئی کا جلسہ ہورہا ہے جس سے عمران خان خطاب کریں گے  جلسہ کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں تاہم ان تیاریوں میں کینٹ بورڈ واہ کا عملہ باقاعدہ طور پر مصروف عمل نظر آرہا ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ  جلسے کے انعقاد کے لئے الیکشن کمیشن کے قوائد و ضوابط کی دھجیاں  اڑائی جا رہی ہیں۔

وائس چیئرمین  کینٹ بورڈ واہ کینٹ اور کونسلر جلسے کے انتظامات کرنے میں خود عملی طور پرمصروف ہیں۔