پاکستان پر قرضوں سے متعلق رپورٹ، وزارت خزانہ نے 15 ماہ کی تفصیلات جاری کر دیں

 
0
414

اسلام آباد 09 فروری 2021 (ٹی این ایس): وزارت خزانہ نے پاکستان پر قرضوں سے متعلق رپورٹ جاری کردی جس میں 15 ماہ کے قرضوں کی تفصیلات دی گئی ہیں۔

جون 2019 سے ستمبر 2020 تک اندرونی سمیت قرض میں 2660ارب کا اضافہ ہوا، اندرونی قرض بڑھ کر23ہزار392ارب روپے تک جا پہنچا۔

وزارت خزانہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 15 ماہ میں بیرونی قرضہ 6 ارب ڈالر بڑھا۔

رپورٹ کے مطابق غیر ملکی قرض بڑھ کر79 ارب90 کروڑ ڈالرتک جا پہنچا، موجودہ حکومت نے سابق حکومتوں کے569ارب اسٹیٹ بینک کوواپس کیے، پاکستان سب سے زیادہ عالمی بینک کا مقروض ہے۔

قرضوں کے حوالے سے رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عالمی بینک کے قرضے 16 ارب 18 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں، ایشیائی ترقیاتی بینک کے قرضے 12 ارب 74 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے، پیرس کلب کا قرضہ 10 ارب 92 کروڑ ڈالر تک ریکارڈ ہوا ہے۔