بدعنوانی کا خاتمہ اور جدید اصلاحات ایکسائز اینڈ ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد نے ریوینو حصول میں ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

 
0
160

خصوصی مہم کے دوران 60 سے زائد چوری کی گاڑیاں برآمد کرکہ پنجاب پولیس کے ذریعے مالکان کے حوالے کی گئی۔بلال اعظم خان

اسلام آباد 15 فروری 2021 (ٹی این ایس): چیف کمشنر عامر علی احمد کی ہدایات پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ میں جدید اصلاحات کے نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں تاریخ میں پہلی بار وصول کیئے گئے محصولات 6 ارب روپے سے بھی بڑھ گئے ہیں ڈرائیکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اسلام بلال اعظم خان نے ٹی این ایس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہترین ورکنگ ریلیشن اور ٹیم ورک کی بدولت اصلاحات کے نتائج سامنے آ رہے ہیں انہوں نے گزشتہ روز ٹیم کے ہمراہ بیڈ ٹیکس کی ریکوری کیلئے اسلام آباد کے مختلف ہوٹلز کے سرپرائز وزٹ بھی کیئے اور بیڈ ٹیکس کی سو فیصد وصولی کیلئے ایکسائز ٹیموں کو خصوصی ہدایات بھی جاری کیں،ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی خصوصی ٹیمیں شہر میں ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز،نان کسٹم گاڑیوں کا استعمال روکنے اور فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف بھی خصوصی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں اس سلسلے میں گزشتہ ایک ہفتے میں 200 سے زائد گاڑیوں کی مختلف مقامات پر چیکنگ کی گئی مہم کے دوران 110 گاڑیوں کی غیر نمونہ نمبر پلیٹس موقع پر اتار لی گئی جبکہ 140 گاڑی مالکان کو وارننگ جاری کی گئی ایکسائز ٹیم نے اسلام آباد پولیس اور ٹریفک پولیس کے ساتھ مشترکہ آپریشن میں 30 سے زائد گاڑیوں کے شیشوں سے بلیک پیپر ہٹا دیئے گئے دوسری جانب سی پی او راولپنڈی نے شہر کے مختلف علاقوں سے چوری ہونے والی 60 سے زائد گاڑیوں کی راولپنڈی پولیس کے ذریعے اصل مالکان کے حوالے پر ڈرائیکٹر ایکسائز بلال اعظم خان کا خصوصی شکریہ ادا کیا انہیں خصوصی شیلڈ بھی پیش کی گئی