سینی ٹیشن کے ٹھیکے میں بے ضابطگیوں پر ٹھیکہ منسوخ کمپنی بلیک لسٹ قرار

 
0
172

اسلام آباد 18 فروری 2021 (ٹی این ایس): سی ڈی اے بورڈ نے سینیٹیشن کے ٹھیکے میں بے ضابطگیوں کے انکشاف پر ٹھیکے کا اجازت نامہ منسوخ کر دیا ہے،
ٹھیکہ مئیر اسلام آباد کی منظوری سے جعلی کاغذات کی بنا پر اس وقت دیا گیا تھا جب سینیٹیشن ڈیپارٹمنٹ میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے ماتحت تھا ۔
ٹھیکے میں ملوث افسروں کے خلاف پہلے محکمانہ کارروائی کی جائے گی اور مزید کارروائی کے کیے کیس ایف آئی اے کے حوالے کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے جعلی کاغذات جمع کروانے اور انکوئری کے نتیجے میں سامنے آنیوالی بے ضابطگیوں پر سینی ٹیشن فرم کا ٹھیکہ ختم کردیاہے۔
محکمہ سینی ٹیشن ایم سی ائی سے سی ڈی اے کے دائرہ اختیار میں جب آیا تو ایکوپمنٹ کی کمی دیکھنے میں ائی۔ اس وقت انکشاف ہوا کہ متعلقہ کمپنی کے جمع کرائے گئے کاغذات جعلی ہیں۔ سی ڈی اے بورڈ نے فوری طور پر اس کا نوٹس لیتے ہوئے کمپنی کو ںلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ کیا اوراعلی سطح کی کمیٹی قائم کی گئی ہے ۔ اس ٹھیکہ میں ملوث ایم سی ائی کی مجاز اتھارٹی کے خلاف بھی کاروائی کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے،
ایم سی ائی نے کنٹریکٹ چند ایریاز کے لئے دیا تھا ۔سی ڈے اے نے سینی ٹیشن ٹینڈر میں سنگین بے ضابطگیوں کے بعد لیٹر آف اٹینڈنٹ وآپس لینے اور صفائی کے ٹینڈر کا نیا شیڈول جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ان بے ضابطگیوں اور مجاذ افسروں کا تعین کرنے کے لیے اعلی سطح کی کمیٹی قائم کی جائے گی۔سی ڈے اے بورڈ نے فیصلہ کیا ہے واقعہ میں ملوث ملازموں اور افسروں کے خلاف نہ صرف محکمانہ کارروائی کی جائے گی بلکہ معاملہ ایف آئی اے کے حوالے کیا جائے گا۔ نئے ٹینڈر تک سینی ٹیشن کا کام سی ڈے اے کے وسائل سے کیا جائے گا۔سابقہ فرم کے رکھے ہوئے ملازموں کی خدمات کا معاوضہ بھی سی ڈی اے ہی دے گی۔