اسلام آباد جولائی 29 (ٹی این ایس): ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری سے پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے صدر حبیب ملک اورکزئی نے جہانزیب خان بڑیچ کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور بلوچستان میں ہیومن رائٹس کی مجموعی صورتحال اور فاٹا کے انضمام کے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں بلوچستان سمیت پاکستان میں ہیومن رائٹس کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا گیا جبکہ فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام اور وفاقی حکومت کے زیرِ نگرانی کامیاب الیکشن کیلئے کیے گئے حکومتی اقدامات کو سراہا گیا۔