نواز شریف اور ان کے خاندان کی عیاشیاں بے نقاب، شہباز گِل ویڈیو سامنے لے آئے

 
0
694

مری گیسٹ ہاؤس کی ویڈیو جاری کر دی گئی جس میں صرف شریف خاندان رہتا تھا اور اس کی تعزینِ و آرائش پر عوام کے پیسوں سے 60کروڑ روپے خرچے گئے
لاہور جولائی 29 (ٹی این ایس): نواز شریف اور ان کے خاندان کی عیاشیاں بے نقاب ہو گئی ہیں۔ ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گِل نے مری میں موجود گیسٹ ہاؤس کے اندرونی مناظر کی ویڈیو رلیز کی ہے جس میں گیسٹ ہاؤس کا شاہانہ اندرونی منظر دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ گیسٹ ہاؤس عوام کے لیے بنایا گیا تھا اور اسے 1954 میں تعمیر کیا گیا تھا لیکن شریف خاندان کی حکومت آنے کے بعد اس میں صرف شریف خاندان کر رہنے کا حق تھا۔
شریف خاندان نے اس گیسٹ ہاؤس کی تعزینِ و آرائش پر عوام کے پیسوں سے 60کروڑ روپے خرچ کیے۔ انہوں نے ویڈیو میں دیکھایا کہ کیسے شاہانہ بیڈ رومز کو سجایا گیا تھا اور کیسے بڑے بڑے کھانے کے کمرے اور کانفرنس رومز بنائے گئے تھے۔ انہوں نے ایک طبلے والا بھی دیکھایا جس کا کام نواز شریف یا ان کے بچوں کی آمد کے وقت گیسٹ ہاؤس کی گیلری میں طبلہ بجانا تھا۔
شہباز گل نے کہا ہے کہ اس گیسٹ ہاؤس کو سجانے پر 60 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔
شہباز گل نے گیسٹ ہاؤس میں موجود ایک جھولہ بھی دیکھایا اور بتایا کہ انہیں بتایا گیا ہے کہ یہ جھولہ مریم نواز شریف کی خواہش پر وہاں خرید کر رکھا گیا تھا۔ شہباز گل نے گیسٹ ہاؤس میں کثرت سے سے مجود سجاوٹ کے سامان کے حوالے سے کہا کہ کوئی بھی شخص اتنا سجاوٹ کا سامان نہیں رکھتا۔
انہوں نے قیاس آرائی کی کہ یہ سامان خرید کر اس لیے رکھا گیا تا کہ اس میں سے بھی پیسے کمائے جا سکیں۔ انہوں نے پورے گیسٹ ہاؤس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شئیر کی ہے جس سے سابق حکمرانوں کی شاہانہ زندگی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ شہباز گل نے یہ بھی بتایا کہ اب اس گیسٹ ہاؤس کو عام عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے اور کوئی بھی شخص یہاں ہوٹل کی طرح کمرہ لے کر رہ سکتا ہے۔