پاکستان میں کورونا سے مزید 40 افراد انتقال کر گئے

 
0
139

اسلام آباد 19 فروری 2021 (ٹی این ایس): ملک میں کورونا سے مزید 40 افراد انتقال کر گئے اور 1245 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 34754 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1245 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 40 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق مک میں کورونا وائرس مثبت آنے کی شرح 3 اعشاریہ 48 فیصد رہی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 12527 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 5 لاکھ 68506 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 24139 ہے۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1243 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 31840 ہو گئی ہے۔