سرینا ہوٹل میں  بچے کیساتھ دست درازی کئے جانے کا انکشاف

 
0
686

اسلام آباد، اپریل 15 (ٹی این ایس):وفاقی دارالحکومت کے فائیو سٹار ہوٹل میں بچے کو جنسی طور ہراساں کرنے کا انکشاف ہوا ہے

اطلاعات کے مطابق یہ واقع ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب  پیش آیا  جب وقاص الحسن نامی شہری اپنی فیملی کے ہمرا سرینا ہوٹل میں ڈنر کر رہے تھے کہ  ان کا بھتیجا حاجت کے لئے واش روم گیا جہاں مبینہ طور پر ہوٹل کے صفائی کرنے والے اہلکار نے اس کے ساتھ دست درازی کی۔

بچے کے اہلخانہ نے باضابطہ طور پر  تھانہ سیکٹریٹ پولیس میں پرچہ درج کرالیا ہے جس میں ہوٹل کے  ملازم کے خلاف کاروائی کر نے کی درخواست کے علاوہ  شکائت کی گئی ہے کہ ہوٹل انتظامیہ نے ان کی شکایت پر  کوئی توجہ نہ دی ۔

مقدمہ سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھنے کے بعد زیردفعہ تین سو ستتر کے تحت درج کیا گیا۔