ریاض پیرزادہ نے پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے نام پر ایک کڑرور کے لگ بھگ رقم اپنے بہاولپور سے تعلق رکھنے والے شاہد بلوچ کے شو پر لٹا دی

 
0
522

عاطف اسلم  کے نام پر ٹکٹ فروخت کئے گے مگر ان کی عدم شرکت کے باعث شایقین مایوس ہوئے

بہاولپور، اپریل 15 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے حکومت ختم ہونے سے قبل پاکستان سپورٹس بورڈ کو آخری ٹیکا  لگاتے ہوئے پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے نام پر ایک کڑرور کے لگ بھگ رقم اپنے بہاولپور سے تعلق رکھنے والے شاہد بلوچ کے شو پر لٹا دی۔ افتتاحی تقریب انتہائی ناکام ثابت ہوئی جس  میں نظم وضبط کا فقدان رہا اور معروف سنگر کے نام پر ٹکٹ فروخت کئے گے مگر اس نے ایڈوانس پیسے نہ ملنے کے باعث تقریب میں شرکت کر نے سے انکار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جناح سٹیڈیم  میں پاکستان ٹیبل ٹینیس کے مقابلوں کی افتتاحی تقریب کے حوالے سے ایک رنگا رنگ پروگرام ترتیب دیا گیا تھا جس میں  دعویٰ کیا گیا تھا کہ معروف سنگر عاطف اسلم اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے مگر عین لحمات میں انتطامیہ کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ عاطف اسلم نے ایڈوانس رقم نہ ملنے پر تقریب میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا حالانکہ ایک  ہفتہ قبل اس کی تشہیری مہم جاری تھی ٹکٹ خرید کر آنے والے شائقین  کی مایوسی دیدنی تھی اس موقع پر تقریب کے منتظمین اور پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے عہدیدار شاہد بلوچ  غائب ہو گے اور صحافی انہیں  ڈھونڈتے رہے۔