تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سردار تنویر الیاس خان سے انکے رابطہ آفس میں چودھری انور الحق سابق سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی کی ملاقات

 
0
147

اسلام آباد 22 فروری 2021 (ٹی این ایس): تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سردار تنویر الیاس خان سے انکے رابطہ آفس میں چودھری انور الحق سابق سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی نے ملاقات کی اور سردار تنویر الیاس خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور بھمبر میں طے پائے جانے والے باہمی امور کشمیر عوام کی خوہشات اور تحریک انصاف کی کامیابی کیلئے ملکر کام کرنے کا عیادہ کیا اور راولا کوٹ میں 27 فروری کو پاک فضائیہ کے سرپرائیز ڈے کے جلسے میں میر پور ڈویژن کی بھر پور شرکت اور بھرپور عوامی نمائندگی کو یقینی بنانے کے لئے امور پر تبادلہ خیال کیا ، چودھری انوار الحق نے بتایا کہ عوام ایک صاف ستھر ی اور غیر آلودہ قیادت کے منتظر تھے جو خلا سردار تنویر الیاس خان کے آنے سے پر ھوگیا جسکی ہمیں مکمل حمایت کرنی سے جسکی بنیاد عمران خان خان نے رکھی اور پاکستان کے عوام نے اس پر لبیک کہا اور اب آزاد کشمیر کے لوگ اس کے منتظر ہیں کشمیر میں حقیقی قیادت ہی سرمایہ کاری اور سیاحت کو ترقی دے سکتی ہے