وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو موسم گرما میں پانی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے تیزی سے کام جاری

 
0
171

اسلام آباد 23 فروری 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو موسم گرما میں پانی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے تیزی سے کام جاری ہے۔کٹی پھٹی اور بوسیدہ پائپ لائنوں کی مرمت وبحالی، نئی پائپ لائنوں کی تنصیب،ٹیوب ویلز، واٹرٹینکرز،فلٹیریشن پلانٹس کی مرمت و تبدیلی سمیت پانی کی فراہمی کے نئے منصوبے بھی زیر غور ہیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے )شہر یوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہے اسی ضمن میں شہر یوں کو موسم گرما میں پانی کی سپلائی کو بہتر بنانے کیلئے منصوبہ سازی کی جارہی ہے۔گزشتہ چند یوم کے دوران ادارہ ہذا کے شعبہ واٹر سپلائی نے متعدد بوسیدہ پائپ لائنوں،ٹیوب ویلزاورموٹروں کی مرمت اور تبدیلی کی ہے۔اس وقت ادارہ ہذا کے پاس کل 194 ٹیوب ویلز موجود ہیں،جن میں سے 10 ٹیوب ویلز مکمل طور پر ناکارہ ہوچکے ہیں،جبکہ 19کی مرمت وبحالی کاکام تیزی سے جاری ہے۔14 ٹیوب ویلز پردوبارہ بورنگ کاعمل جاری ہے،ڈسٹریبیوشن ڈویژن سائوتھ پر سیکٹر آئی نائن،آئی ٹین ون، ٹو،تھری،آئی نائن فور اور آئی ایٹ پر مرمت کاکام جاری ہے،جبکہ ڈسٹریبیوشن ڈویژن نارتھ سیکٹر جی الیون ون،جی الیون تھری،جی نائن،ایف ایٹ اور جی ٹین پر بھی پائپ لائنوں کی مرمت وبحالی کاکام کیا رہا ہے۔اس کے ساتھ دیگر علاقوں میں بھی پائپ لائنوں کی مرمت وبحالی اور تبدیلی کاکام کیا جارہا ہے،جبکہ جن علاقوں میں پانی کی کمی سامنا ہے وہاں پر 17واٹر ٹینکرز کے ذریعے پانی مہیا کیا رہا ہے۔دوسری جانب سیکٹر جی ٹین واٹر ورکس پر 18 انچ ڈایا کی واٹر پائپ لائن جو کافی عرصہ سے خراب تھی،اس کی مرمت کرکے اسے فوری طور پر چالوکردیا گیا ہے۔دوسری جانب سیکٹر جی نائن تھری میں جلنے والی کیبل کوبھی تبدیل کرکے نئی کیبل ڈال دی گئی ہے۔