وفاقی ترقیاتی ادارے کی میرہ بیری میں قبضہ مافیا کے خلاف میگا آپریشن شروع

 
0
161

اسلام آباد 04 مارچ 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارے کی میرہ بیری میں قبضہ مافیا کے خلاف میگا آپریشن شروع ،سی ڈی اے انتظامیہ کے مطابق قبضہ مافیاسے 50 کنال سرکاری اراضی واگزار۔ قبضہ مافیا نے سی ڈی کی سرکاری اراضی پر بڑے پیمانے پر قبضہ کررکھا ہے، سرکاری اراضی پر غیر قانونی تعمیرات بھی کررکھی ہیں، پختہ گھر،چاردیواریاں،مکانات، کمرے،بیت الخلاء، گھر تعمیر کررکھے ہیں، سرکاری اراضی کاغیر قانونی تجارتی استعمال بھی کیا جارہا ہے، قبضہ مافیا نےہوٹل،ڈھابے،ورک شاپس،ٹھیئے، دوکانیں بھی بنا رکھے ہیں، قبضہ مافیانے کچی تعمیرات اوربھینسوں کے باڑے بنا رکھے ہیں، قبضہ مافیا کی جانب سے نئی تعمیرات کی جارہی تھیں، آپریشن سے قبل متعدد بار قبضہ مافیا کو بذریعہ نوٹسسز ازخود قبضہ ختم کرنے کی ہدایات بھی کی گئیں، آپریشن شعبہ انفورسمنٹ کی زیرنگرانی جاری ہے۔