وزیراطلاعات خیبرپختونخواکی لاہور میں ہونیوالے دھماکے کی شدیدمذمت

 
0
302

پشاورجولائی24(ٹی این ایس)خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شاہ فرمان نے لاہور میں ارفع کریم ٹاور کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ معصوم انسانیت کو نشانہ بناناکسی طوربھی جائز نہیں اوراسلام سمیت کوئی بھی مذہب اس طرح کی کاراوائیوں کی اجازت نہیں دیتا۔ یہاں سے جاری ہونے والے بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات کاکہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں خیبرپختونخوا کی حکومت شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کااظہار کیا اور دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دُعاکی۔