پی ڈی ایم نے چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے

 
0
224

اسلام آباد 11 مارچ 2021 (ٹی این ایس): حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے۔

پی ڈی ایم نے چیئرمین سینیٹ کے لیے یوسف رضا گیلانی اور ڈپٹی چیئرمین کے لیے مولانا عبدالغفور حیدری کے کاغذات حاصل کیے ہیں جب کہ دونوں عہدوں کے لیے کاغذات کے تین تین سیٹ حاصل کیے گئے ہیں۔
چیئرمین اور ڈپٹی کے لیے کاغذات پی پی رہنما شیری رحمان، فاروق نائیک، جے یو آئی کے عبدالغفورحیدری اورمولانا عطاالرحمان نے حاصل کیے۔

اپوزیشن ارکان نے بیلٹ پیپر کا سیمپل بھی سیکرٹری سینیٹ سے حاصل کرلیا۔

سیکرٹری سینیٹ کے مطابق سبز بیلٹ پیپر چیئرمین سینیٹ اور گلابی بیلٹ پیپر ڈپٹی چیئرمین کے لیے ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے الیکشن کل ہوگا جس میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے، حکومت نے چیئرمین سینیٹ کے لیے صادق سنجرانی کو دوبارہ نامزد کیا ہے۔