انوائرمنٹ اور پارک ڈائریکٹوریٹ کے ملازمین نے پاشا گروپ کو کامیاب کروانے کیلئے کمر کس لی، ایف نائین پارک سے پاشا گروپ کا کلین سویپ تمام ملازمین نے پاشا گروپ کی حمایت کا اعلان کر دیا

 
0
187

اسلام آباد 17 مارچ 2021 (ٹی این ایس): آج مورخہ 05 فروری 2021 کو ایف نائین پارک میں پارک ڈائریکٹوریٹ اور انوائرمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے ملازمین کی طرف سے کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا کارنر میٹنگ کا انعقاد اسرار عباسی ، اسرار حسین شاہ ، راؤ قربان علی ، چوہدری محمد اشفاق ، کثیر مغل ، رانا یاسر نے ایف نائین پارک کے مقام پر کی کیا جس میں ایف نائین پارک ڈائریکٹوریٹ اور انوائرمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے ملازمین کی کثیر تعداد نے رٹائرڈ غدار ٹولے یاسین گروپ کو چھوڑ کر اپنے حقیقی گھر سی ڈی اے ایمپلائز یونین پاشا گروپ میں شمولیت کا اعلان کر دیا

شمولیت اختیار کرنے والوں میں کثیر مغل ، رانا یاسر ، راؤ قربان ، چوہدری محمد اشفاق ، قربان علی ، شیخ تحسین ، اصغر علی ، شیخ آصف ، محمد جمیل ، معیز ، محمد انور نیازی ، اشفاق مسیح ، ریاض مسیح ، جیمز مسیح ، قمر مسیح ، امین جان ، اعجاز خان ، محمد جبار ، تحسین اللہ ، حاجی جاوید ، منظور خان ، ریاض اعوان ، واجد علی ، شاہ فہد ، علیم خان ، عبداللہ ، محمد سلیم ، عبدالحلیم ، یوسف علی ، امین جان ، نعمان خان ، نثار خان ، وحید خان ، تیمور اللہ ، احسان ، افضال خان ، نثار احمد ، اشفاق ، اورنگزیب ، حاجی محمد حنیف اپنے تمام ساتھیوں سمیت شامل ہیں

اس موقع پر سی ڈی اے ایمپلائز یونین پاشا گروپ کے جنرل سیکرٹری عزت کمال پاشا نے اپنے خطاب میں کہا کہ پارک ڈائریکٹوریٹ اور انوائرمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے ملازمین کو پاشا گروپ میں خوش آمدید کہتے ہیں اور انشاءاللّٰہ ملازمین کے حقوق کا تحفظ ، پلاٹ ، بچوں کی بھرتی سمیت تمام مسائل پاشا گروپ حل کروائے گا میرے والد مرحوم فرحت کمال پاشا صاحب کے دور میں جو ریکارڈ کام ہوئے اس سے بڑھ کر ملازمین کی خدمت کی تمنا رکھتا ہوں انشاءاللّٰہ ملازمین کو کبھی مایوس نہیں ہونے دیں گے
قمر عباس ملک مرکزی پریس سیکرٹری سی ڈی اے ایمپلائز یونین پاشا گروپ