قومی سلامتی کا اہم ایشو ہے اور قومی سلامتی کے اہداف بہت وسیع ہیں، وزیر اعظم

 
0
181

اسلام آباد 17 مارچ 2021 (ٹی این ایس): وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ غربت ہمارے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے۔عمران خان نے اسلام آباد میں سیکیورٹی ڈائیلاگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں نیشنل سیکیورٹی پر بحث کی ضرورت ہے جبکہ ماحولیاتی تبدیلی بھی قومی سلامتی کا اہم ایشو ہے اور قومی سلامتی کے اہداف بہت وسیع ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موسمی تبدیلی پر 5، 6 سال پہلے کوئی بات نہیں کرتا تھا۔ ہمیں فخر ہے بلین ٹری سونامی کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ نائن الیون کے بعد ملک بڑی مشکلات سے گزرا ہے اور نیشنل سیکیورٹی سے متعلق ایسی چیزیں ہیں جو پہلے کبھی نہیں سوچا تھا۔

اس سے قبل وزیر اعظم کے معاون خصوصی معید یوسف نے کہا کہ پاکستان کا مثبت پہلو دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔