شہباز شریف کا قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف بطور باضابطہ تقرر ، اعلامیہ جاری

 
0
385

اسلام آباد، اگست 21(ٹی این ایس): مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ایوان میں امور چلانے کےقواعد و ضوابط کے مطابق شہباز شریف کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق شہباز شریف کی بطور قائد حزب اختلاف تعیناتی کا اطلاق 20 اگست 2018 سے ہو گا۔

خیال رہے کہ 17 اگست کو اسپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں عمران خان کو قائد ایوان منتخب کیا گیا تھاجب کہ ان کے مد مقابل امیدوار مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف تھے جو 96 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔