راولپنڈی (ٹی این ایس) آرے بازار پولیس نے پتنگ سپلائر کے خلاف کاروائی کے دوران پتنگوں اور ڈور سے بھری سوزوکی پک اپ قبضے میں لے لی،2 سپلائر کو گرفتار کر لیا، سوزوکی سے 11 ہزار 50 پتنگیں اور 60 ڈوریں برامد ہوئیں متن مقدمہ کے مطابق سپلائر نے لاکھوں روپے کا پتنگ بازی کا سامان مختلف شہروں میں سپلائی کرنا تھا آر اے بازار پولیس نے دوران گشت مشکوک سوزوکی پک اپ کو روک کر چیک کیا تو بھاری مقدار میں پتنگیں اور ڈوریں برآمد ہوئیں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا، تھانہ چکلالہ کے علاقے میں ڈور پھرنے سے دو بچوں کے زخمی ہونے کا کے معاملہ پر سی پی او کے حکم پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے سی پی او کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران پتنگ سپلائرز و پتنگ بازی میں ملوث افراد کے خلاف 346 مقدمات درج کیے گئے 397 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے زیر حراست افراد سے 97 ہزار سے زائد پتنگیں اور 1200 سے زائد ڈوریں برامد کی گئیں،نصیر آباد پولیس نے شراب سپلائر گرفتار کر کے 200 بوتلیں برآمد کرلیں، پولیس نے مشکوک کار کو روک کر چیک کیا تو شراب برآمد ہوئی مقدمہ درج،پتنگ سپلائر کے خلاف کاروائیاں جاری 05 پتنگ سپلائر گرفتار سینکڑوں پتنگیں اور ڈوریں برآمد, کاروائیاں تھانہ وارث خان اور کہوٹہ کے علاقوں میں کی گئیں زیر حراست افرادکو الگ الگ مقدمات درج کر کے گرفتار کر لیا گیا،پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں،21ویں روز شہر بھر سے 263 پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کیا گیا،زیر حراست افراد میں 123 مرد 123 خواتین اور 10 خواجہ سرا شامل ہیں،پیشہ ور گداگروں کے خلاف کاروائی کے لیے اسپیشل کارڈ تشکیل دیے گئے ہیں مصروف شاہراؤں اور سڑکوں پر گداگری کی روک تھام کے لیے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے گداگر مصروف شاہراؤں پر ٹریفک میں رکاوٹ اور شہریوں کے لیے زحمت کا باعث بنتے ہیں اور بیشتر چوری منشیات فروشی اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں، پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران 06 افراد کو حراست میں لیکر 76 لیٹر شراب برامد کر لی، آر اے بازار پولیس نے 02 افراد کو حراست میں لیکر 22 لیٹر شراب برآمد کی رتہ امرال پولیس نے 01 فرد کو حراست میں لیکر 20 لیٹر شراف برآمد کی سول لائنز پولیس نے 01 فرد کو حراست میں لے کر 20 لیٹر شراب برآمد کی چکلالہ پولیس نے 01 فرد کو حراست میں لیکر 09 لیٹر شراب برآمد کی ریسکورس پولیس نے 01 فرد کو حراست میں لے کر 05 لیٹر شراب برآمد کر کے الگ الگ مقدمہ درج کر لیے،منیشیات فروشی کے خلاف کاروائی کے دوران پولیس نے 06 افراد کو حراست میں لیکر 01 کلو گرام سے زائد چرس اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا، سول لائنز پولیس نے 01 فرد کو حراست میں لیکر 01 کلو 104 گرام چرس برآمد کی پیر ودھائی پولیس نے 01 فرد کو حراست میں لیکر اسلحہ معہ ایمونیشن برامد کر لیا صادق آباد پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لیکر اسلحہ ایمونیشن برآمد کر لیا آر اے بازار پولیس نے 01 فرد کو حراست میں لیکر اسلحہ برآمد کیا چکلالہ پولیس نے 01 فرد کو حراست میں لیکر اسلحہ ایمونیشن برامد کیا صدر بیرونی پولیس نے 01 فرد کو حراست میں لیکر اسلحہ ایمونیشن برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔













