چینی وزیراعظم لی کیکیانگ کا عمران خان کو خط، جلد صحتیابی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار

 
0
529

اسلام آباد 22 مارچ 2021 (ٹی این ایس): چینی وزیراعظم لی کیکیانگ نے وزیراعظم عمران خان کے نام خط میں ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان میں چینی سفیر نونگ رونگ کے مطابق چینی وزیراعظم نے خط میں پاکستانی ہم منصب کی جلدصحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

چینی سفیرکے مطابق وزیراعظم لی کیکیانگ نے امید ظاہر کی ہےکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوگا۔