سیکرٹریٹ ملازمین کی ہڑتال کے باعث راستے بلاک، حج فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ

 
0
108

اسلام آباد 09 جون 2022 (ٹی این ایس): سیکرٹریٹ ملازمین کی ہڑتال کے باعث وزارت مذہبی امور کی جانب راستے بلاک کردیے گئے ۔ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور کے افسران و عملہ بھی کوہسار نہ جا سکا،پاسپورٹوں کی حاجی کیمپوں اور سعودی ایمبسی ترسیل متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔وزارت مذہبی امور کا عملہ اور سائلین کوہسار بلاک کے باہر شدید دھوپ میں انتظار کرنے پر مجبورہیں جبکہ حج فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔