سپریم کورٹ نے پنجاب میں بلدیاتی ادارے بحال کرنے کا حکم دے دیا

 
0
346

اسلام آباد 25 مارچ 2021 (ٹی این ایس): سپریم کورٹ نے پنجاب میں بلدیاتی ادارے بحال کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے بلدیاتی ایکٹ کے سیکشن 3 کو آئین سے متصادم قرار دیا ہے۔

پنجاب میں دو سال قبل سابقہ بلدیاتی نظام تحلیل کردیا گیا تھا جس کے بعد تمام میٹرو پولیٹن کارپوریشنز اور یونین کونسلز ختم ہو گئی تھیں۔ نئے بلدیاتی نظام کے تحت ایڈمنسٹریٹرز تعینات کیے گئے تھے۔

چیف جسٹس نے کہا آرٹیکل 140 کے تحت قانون بنایا جا سکتا ہے لیکن اداروں کو ختم نہیں کر سکتے۔ آپ کو کسی نے ایکٹ لانے کا غلط مشورہ دیا ہے۔

حکومت کی ایک حیثیت ہوتی ہے چاہے وہ وفاقی ہو، صوبائی یا بلدیاتی ہو۔ اختیار میں تبدیلی کر سکتے ہیں، بنیادی ڈھانچہ کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

عدالت نے کہا پنجاب لوکل گورنمنٹ کا سیکشن 3 آئین کے آرٹیکل 140 اے کی خلاف ورزی ہے۔ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کا سیکشن 3 غیر آئینی ہے۔

سپریم کورٹ نے کہا پنجاب کی بلدیاتی حکومتیں بحال کی جائیں۔ عوام نے بلدیاتی نمائندوں کو پانچ سال کے لیے منتحب کیا۔ ایک نوٹیفیکشن کا سہارا لے کر انہیں گھر بھیجوا نے کا اجازت نہیں دے سکتے۔