انڈونیشیا کے صدر کا اسلام آباد پہنچنے پر شاندار استقبال ٗ توپوں کی سلامی دی گئی 

 
0
807

اسلام آباد جنوری 26(ٹی این ایس)انڈونیشیا کے صدر جوکو ودودو کااسلام آباد پہنچنے پر صدر مملکت ممنون حسین نے استقبال کیا ٗ انڈو نیشیا کے صدر کو آمد پر توپوں کی سلامی دی گئی ۔ انڈونیشیا کے صدر جوکو ودودو جمعہ کی سہ پہر وفاقی دارالحکومت پہنچے خاتون اول مادام ایریانا ودودو بھی ان کے ہمراہ تھیں۔صدر مملکت ممنون حسین اور خاتون اول بیگم محمودہ ممنون حسین نے نور خان ایئر بیس پر ان کا استقبال کیا۔ وفاقی وزراء، ارکان پارلیمان اور اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ انڈونیشیا کے صدر کو کو آمد پر سلامی دی گئی ۔