باشعور انسانوں نے افریقہ سے ہجرت اندازوں سے کہیں پہلے کی، نئی تحقیق

 
0
463

تل ابیب جنوری 26(ٹی این ایس)اسرائیل میں انسانی جبڑے کی ہڈی اور پتھروں سے بنے اوزار برآمد ہونے سے اندازہ ہوتا ہے کہ اب تک لگائے جانے والے اندازوں سے ہزاروں سال پہلے ہی قدیمی انسان نے افریقہ سے ہجرت کر لی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اندازہ ظاہر کیا گیا کہ اسرائیل سے ملنے والا یہ انسانی جبڑا ایک لاکھ چورانوے ہزار سال پرانا ہو سکتا ہے۔ محققوں نے اس نئی دریافت کو انسانی ارتقائی منازل کے سلسلے میں جاری کوششوں کے لیے ایک ہم پیشرفت قرار دیا ہے۔ زیادہ تر سائنسدانوں کا اتفاق ہے کہ پہلے باشعور انسان کا تعلق افریقہ سے تھا۔